Home
Message from the Chairman
The past years have been of great success for all of us linked with the ITCWP. What started out as a a fantasy of a group of committed Humanitarian of Peshawar city has become an example in the field of health care and serving those who cannot afford even the most basic of health facilities. It became possible with the combined efforts of our teach and our bighearted donors. W e are committed to provide the similar quality of health services and we would want for ourselves and our loved ones, serving humanity has always been recognized as a noble cause. In a country like ours where majority of population lies below the poverty line serving the needy is more than a noble cause,. The measures taken by ITCWP for the social uplift and betterment of our society are not only to reduce the sufferings of the poor in health sector but also improving the economic conditions of the province as well as the country. It is my sincere request to the community to come forward and generously assist our organization in whatever capacity they can, such as physical, moral, and financial. I hope this appeal would get a positive reply and ITCWP would be able to maintain working for the noble cause by serving the helpless people, So, please come forward and help us with your kind support and join the fight to wipe out the tears of the sufferers.
Syed Zahir Ali Shah Health Minister Khyber Pkahtoonkhwah
سید ظاہر علی شاہ وزیر صحت صوبہ خیبر پختونخواہ
پیغام
گردوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے خاص طور پر موجودہ حالات میںجب کہ دہشت گردی کی وجہ سے عالمی نظریں اس خطہ پر مرکوز ہیں میں ذاتی طورپر اہلیان پشاور اور ہیلتھ ڈیبارٹمنٹ کی طرف سے تمام شرکاءکو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو اس مہم میں شامل ہیںمجھے انتہائی خوشی ہے کہ اتفاق کڈنی اینڈ جنرال ویلفئر ہسپتال گردوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے آج کے دن کا مقصدیہ ہے کہ عوام میں اس بات کی آگا ہی پیدا کی جائے کہ گردے انسانی صحت کے لئے کتنے اہم ہیں اوریہ کی گردوں کی بیماریوں سے جہاںتک ممکن ہو بچا جائے آئیں آج ہم اس بات کا بھی عزم کریں کہ اس مہلک بیماریسے بچنے کے لئے اپنے بلڈ پریشر اور شوگر لیول پر بطورخاص نگاہ رکھیں میں یہ دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی ہماری مدد فرماوے اور تمام مہلک بیماریوں سے ہمیں بچائے آمین
Syed Masood Kausar Governor KPK
بیرسٹر مسعود کوثر گورنر خیبر پختونخواہ
پیغام
گردے کا عا لمی دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اور یہ دن تمام دنیا میں بھرپور طریقہ سے منایا جا تا ہے صوبہ خیبر پختونخواہ میں اتفاق کڈنی اینڈ جنرل ویلفئر ہسپتال یہ دن انتہائی جوش و خروش سے مناتی ہے۔اس دن مختلف علاقوں میں فر ی میڈیکل کیمپ ،سمپوزیم اور کڈنی ڈے واک کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔اس دن کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ عوام میں گردوں کی اہمیت کی آگاہی پید ا کی جائے اور گردوں کی بیماریوں سے پچنے کی تدابیر اختیار کی جائیں۔میں دعا کرتا ہوں کہ خدا وند کریم اتفاق کڈنی اینڈ جنرل ویلفئر ہسپتال کو اپنے مقصد میں کا میاب کرے آمین
Lft Gen(R) Syed Iftikhar Hussain Shah Ex-Governor KPK
سیدافتخارحسین شاہ سابق گورنر صوبہ خیبر پختونخواہ
پیغام
یہ بات باعث اطمینان ہے کہ آج دینا کے دوسرے حصوں کی طرح ورلڈ کڈنی ڈے صوبے خیبر پختونخواہ میں بھی بھر پور طریقے سے منایا جا رہا ہے اس بات کا سہرا بلا شبہ اتفاق کڈنی اینڈ جنرل ویلفئر ہسپتال گلبہار پشاور کی انتظامیہ کے سر ہے یہ ادارہ اپنے وسائل سے بڑھ کر گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کو نہ صرف ڈائیلسس کی سہولیات فراہم کر رہا ہے بلکہ عام شہریوں میں گردے کی بیماریوں سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں بھی نمایا خدمات سر انجام دے رہا ہے اپنے جغرافیائی محل و قوع اور رسوم و رواج کے باعث ماضی میں خیبر پختونخواہ تعمیر و ترقی کی دوڑ میں نسبتاپیچھے رہا ہے اس لئے گردے کے مریضوں کی خدمات کا دائرہ پشاور سے بڑھ کر کوہاٹ تک پہنچااور بلا شبہ آج پورا صوبہ اور قبائلی علاقے کا اس ادارے کے خدمات سے استفادہ کر رہے ہیں۔ورلڈ کڈنی ڈے عوام میں گردے کے امراض سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہو گاضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اس اہم ادارے کی معاونت ہر سطح پر یقینی بنائے۔










